Get Adobe Flash player
تلگو روزنامہ آندھراپربھا میں گستاخانہ مضمون ، مسلمانوں کا شدید احتجاج

حیدرآباد یکم / مئی ( سیاست نیوز ) تلگو روزنامہ آندھرا پربھا میں آج تعلیمات مصطفی ﷺ پر ایک مضمون شائع ہوا جو کہ جناب محبوب باشاہ ساکن بھدرچلم نے تحریر کیا تھا اس مضمون کے ساتھ ایک تصویر شائع ہوئی جس پر ریاست آندھراپردیش و تلنگانہ کے مسلمانوں میں شدید برہمی پیدا ہوگئی اور اخبار کی جانب سے کئے گئے گستاخانہ عمل کے خلاف شدید جذبات کا اظہار کیا جانے لگا ۔ جمعیتہ علماء ، ہند آندھراپردیش کی جانب سے مختلف اضلاع میں اخبار کے دفاتر پر دھرنے منظم کرتے ہوئے اخبار کے ذمہ داران کو اس مسئلہ سے واقف کروایا گیا ۔ مولانا حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیتہ نے بتایا کہ مولانا مصطفی صاحب جنرل سکریٹری چتور اور مولانا حسین صاحب جنرل سکریٹری وجئے واڑہ نے اخبار کے انتظامیہ اور منیجنگ ڈائرکٹر و ایڈیٹر مسٹر بھاسکر سے بات چیت کی جس پر انہوں نے فوری معذرت خواہی جاری کردی ۔ قبل ازیں شہر حیدرآباد کے مختلف پولیس اسٹیشن میں بھی اخبار کے خلاف مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی شکایت درج کروائی گئی ۔ ایڈیٹر آندھراپربھا کی جانب سے جاری کردہ بیان کا اقتباس کچھ اس طرح ہے ۔

 http://www.alukah.net/world_muslims/0/85980/#ixzz3Z8fdrtKl

منتخب کردہ تصویر

Quran The Word of Allaah