Get Adobe Flash player

1- آپ  (صلى الله عليه وسلم) جمعہ کے دن کی بہت تعظیم وتشریف کرتے تھے اوراس کوبہت  ساری خصوصیت دے رکھی تھی,ان میں سے چند درج ذیل ہیں:

* جمعہ کے دن غسل کرنا سنت موکدہ ہے

* جمعہ کے دن اچھالباس زیب تن کرنا مستحب ہے.

* خطبہ کو خاموشی سےسننا واجب ہے

* جمعہ کے دن آپ  (صلى الله عليه وسلم) پرکثرت سے درود وسلام بھیجنا مستحب ہے.

2- جب لوگ مسجد میں جمع ہوجاتے توآپ (صلى الله عليه وسلم) تشریف لاتے اوران پرسلام کرتے, پھر منبرپرتشریف لے جاتے اوراپنا چہرہ مبارک لوگوں کی طرف کرلیتے اوران کوسلام کرکےبیٹھ جاتے, پھرحضرت بلال اذان دیتے,اذان کے بعد آپ  (صلى الله عليه وسلم)کھڑے ہوکرفوراً خطبہ شروع کردیتے(اذان اورخطبہ کے درمیان کوئی وقفہ نہیں کرتے),منبربنائے جانے سے پہلے آپ (صلى الله عليه وسلم) کمان یا عصا پرٹیک لگاکر خطبہ دیتے تھے.

3- آپ  (صلى الله عليه وسلم) کھڑے ہوکرخطبہ دیتے پھرکچہ دیربیٹھ جاتے, پھرکھڑے ہوکر دوسرا خطبہ دیتے

4- آپ  (صلى الله عليه وسلم) لوگوں کواپنے سے قریب ہونے اورخاموشی کا حکم دیتے تھے,اور کہتے:" کہ جب آدمی اپنے ساتھی سے کہے :"خاموش رہو, تواس نے لغوکام کیا,اورجس نے لغوکام کیا تواسکا جمعہ نہیں"

5- آپ (صلى الله عليه وسلم)  جب خطبہ جمعہ دیتے توآپ  (صلى الله عليه وسلم) کی دونوں آنکھیں سرخ ہوجاتیں, اورآواز بلند ہوجاتی, اورآپ (صلى الله عليه وسلم)  کا غصہ بڑھ جاتا گویا کہ آپ  (صلى الله عليه وسلم) کسی لشکرسے  ڈرارہے ہوں.

6- آپ  (صلى الله عليه وسلم) "امابعد" کہنےکےبعد خطبہ شروع کرتے تھے ,اورمختصراور(جامع) خطبہ دیتے تھے,اورنمازکولمی کرتے تھے.

7- آپ (صلى الله عليه وسلم)  جمعہ کے خطبہ میں صحابہ کرام کو اسلامی شریعت وقواعد کی تعلیم دیتے اورجب کسی کام کے حکم یا ممانعت کی ضرورت ہوتی تو آپ خطبہ میں بتا دیتے یامنع کردیتے.

8- آپ (صلى الله عليه وسلم)  كسي   حاجت کے وقت  یا کسی سائل کے جواب کیوجہ سے اپنے خطبہ کوروک دیتے, پھرخطبہ کی طرف واپس ہوکراسکی تکمیل فرماتے ,کبھی آپ (صلى الله عليه وسلم)  ضرورت کے تحت منبرسے اترتے اورپھرواپس جاتے ,آپ  (صلى الله عليه وسلم)خطبہ میں وقت کے تقاضے اورضرورت کے مطابق گفتگوکرتے ,جب کسی فاقہ زدہ یا بھوکے کودیکھتے توصحابہ کرام کو صدقے کا حکم دیتے اوراسکی ترغیب دیتے تھے.

9- آپ (صلى الله عليه وسلم)  اللہ کے نام آنے پرخطبہ میں شہادت کی انگلی سے اشارہ کرتے , اور جب قحط سالی پڑتی تواپنے خطبہ ہی میں بارش کے نزول کے لئے دعا فرماتے تھے.

10- آپ (صلى الله عليه وسلم) جمعہ پڑھنے کے بعد اپنے گھر جاکردورکعت سنت پڑھتے تھے,اور حاضرین جمعہ کو جمعہ کے بعد چاررکعت سنت پڑھنے کا حکم دیتےتھے. (ابن تیمیہ فرماتےہیں کہ:"کہ جب مسجد میں سنت پڑھے توچاررکعت اوراگرگھرمیں پڑھے تو دورکعت پڑھے.مترجم)

___________________

(1)  زادالمعاد(1/353)

منتخب کردہ تصویر

bahrain_visit13