Get Adobe Flash player

1- سورج گرہن کےموقع پرآپ (صلى الله عليه وسلم)  تیزی سے گھبرائے ہوئےچادرگھسیٹتے ہوئے مسجد میں تشریف لائے. مسجد میں آنے کے بعد آپ نے فوراً دورکعت نماز پڑھی, پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ اورایک طویل سورہ بآوازبلند تلاوت فرمائی,اورپھرطول رکوع کیا,پھررکوع سے سراٹھایا اوردیرتک کھڑے رہے,لیکن یہ قیام پہلے قیام سے کم تھا,رکوع سے سراٹھاتے ہوئے آپ  (صلى الله عليه وسلم)نے "سمع اللہ لمن حمدہ,ربناولک الحمد" کہا,پھرقراءت شروع کی پھرطویل رکوع کیاجوپہلے رکوع سے مختصرتھا,پھرآپ نے رکوع سے سراٹھایا,اورلمب سجدہ کیا ,پھردوسری رکعت میں بھی پہلی رکعت ہی کی طرح کیا ,تواس طرح سے ہررکعت میں دورکوع اوردوسجدے ہوئے , نمازسے فارغ ہونے کے بعد آپ  (صلى الله عليه وسلم) نے ایک فصیح وبلیغ خطبہ دیا.

2- آپ (صلى الله عليه وسلم)  نے سورج گرہن کے موقع پراللہ کا ذکر ,نماز,دعا واستغفار,صدقہ اور غلام آزاد کرنے کا حکم دیا ہے.

_______________

(1) زادالمعاد(1/433)

منتخب کردہ تصویر