Get Adobe Flash player

1- نمازخوف میں آپ  (صلى الله عليه وسلم) کی سنت طیبہ یہ تھی کہ جب دشمن آپ  (صلى الله عليه وسلم) کے اورقبلہ کے درمیان ہوتا تو تمام مسلمان آپ (صلى الله عليه وسلم) کی اقتداء کرتے اورآپ اپنے پیچھے مسلمانوں کودوصفوں میں تقسیم کردیتے تھے.آپ تکبیرکہتے تووہ سب تکبیرکہتے ,آپ رکوع کرتے تووہ بھی رکوع کرتے ,پھرآپ سراٹھاتے تووہ سب آپ کے ساتہ سراٹھاتے, پہرپہلی صف کے لوگ آپ کے ساتہ سجدہ کرتے اور دوسری صف والے دشمن کے مقابل کھڑے رھتے,جب آپ  (صلى الله عليه وسلم)دوسری رکعت کے لئے کھڑے ہوتے تودوسری صف والے اپنے دونوں سجدے کرتے, پھر کھڑے ہوکرپہلی صف کی جگہ میں چلے جاتے اورپہلی صف والے پیچھے آکردوسری صف والوں کی جگہ لے لیتے,تاکہ پہلی صف کی فضیلت دونوں کو حاصل ہوجائے,اوردوسری صف والے بھی آپ  (صلى الله عليه وسلم) کے ساتہ دوسجدے پاجائیں,اسی طرح جب آپ دوسری رکعت میں رکوع کرتے تودونوں صف والے پہلی رکعت کی طرح عمل کرتے اورجب آپ تشہد کے لئے بیٹھتے تودوسری صف والے دوسجدے کرلیتے,اورپھرآپ کے ساتہ تشہد میں شریک ہوجاتے, اس طرح سب کے ساتہ سلام پھیرتے.

2- اگردشمن قبلہ کے بجائے کسی دوسری سمت ہوتا ,اسوقت کبھی آپ  (صلى الله عليه وسلم) دو جماعتیں بنالیتے: ایک جماعت دشمن کے مقابلے میں کھڑی رہتی اوردوسری جماعت کے ساتہ آپ نمازپڑھتے, یہ گروہ ایک رکعت نمازپڑھ کرواپس چلا جاتا, اوردوسراگروہ آکرآپ کے ساتہ دوسری رکعت پڑھتا پھرآپ سلام پھیردیتے اوردونوں گروہ ایک ایک رکعت بعد میں پوری کرلیتے .

3- کبھی آپ  (صلى الله عليه وسلم) دوجماعتوں میں سے ایک کوایک رکعت پڑھا کرکھڑے رہتے, اوروہ دوسری رکعت خود سے پوری کرکے آپ کے رکوع کرنے سے پہلے ہی واپس چلی جاتی,پھردوسری جماعت آکرآپ کے ساتہ دوسری رکعت ادا کرتی, جب آپ تشہد میں بیٹھتے تویہ اٹھ کرایک رکعت پوری کرتی ,آپ تشہد میں بیٹھ کراسکا انتظارکرتےاوراس کے تشہد پڑھنے کے بعد ان کے ساتہ سلام پھیرتے.

4- كبھی آپ  (صلى الله عليه وسلم) ایک جماعت کودورکعتیں پڑھا کرسلام پھیردیتے پھردوسری جماعت آتی تواس کوبھی آپ دورکعت پڑھاکرسلام پھیردیتے.

5- کبھی ایسا ہوتا کہ آپ  (صلى الله عليه وسلم)کے ساتہ ایک رکعت پڑھ کرایک جماعت چلی جاتی اورایک رکعت قضا نہ کرتی,پھردوسری جماعت آتی تواس کو بھی آپ ایک رکعت ہی پڑھاتے اوروہ بھی دوسری رکعت قضا نہ کرتی, تواس طرح آپ (صلى الله عليه وسلم)کی دورکعت پوری ہوجاتی اورعام لوگوں کی صرف ایک ایک رکعت ہوتی.

____________

(1) زادالمعاد (1/510)

منتخب کردہ تصویر

افتتاح المعرض الدائم في لندن