Get Adobe Flash player

1-   آپ  (صلى الله عليه وسلم)  کبھی بسترپر , کبھی چمڑے کے بچھونے پر, کبھی چٹائی پر, کبھی زمین پر,توکبھی چارپارپائی پرسوتےتھے- آپ   (صلى الله عليه وسلم)کا بچھونہ اورتکیہ دباغت دیے ہوئے چمڑے کا  تھاجس کے اندرکھجورکی چھال بھری ہوئی تھیں.

2- آپ   (صلى الله عليه وسلم)ضرورت سے زیادہ نہ سوتے اورنہ ہی اس سے کم سوتے تھے .

3- آپ (صلى الله عليه وسلم) شروع رات میں سوجاتے تھے اورآخررات میں اٹہ جاتے تھے,بسا اوقات مسلمانوں کی مصلحت کےخاطر ابتدائی رات میں بیداررہتے تھے .

4-  (بحالت سفر)جب آپ   (صلى الله عليه وسلم)آخری رات میں سوتے تودائیں پہلوپرسوتے تھے, اورجب فجرسے پہلے سوتے تو (دائیں) بازوکوکھڑاکرکے  ہتھیلی پرسر رکھ کرسوتے تھے.

5- جب آپ   (صلى الله عليه وسلم)سوجاتے توآپ کو کوئی بیدارنہ کرتا تھا یہاں تک کہ آپ خود بیدارہوجاتے,آپ کی دونوں آنکہیں سوتی تھیں لیکن دل بیداررہتا تھا.

6-   آپ (صلى الله عليه وسلم) جب  بسترپرسونے کے لئے جاتے تو یہ دعا پڑھتے :"باسمك اللهم أموت وأحيا" الله كے نام سے مرتا(سوتا) ہوں اوراسی کے نام سے زندہ (بیدار) ہوتا ہوں" (بخاری)

آپ   (صلى الله عليه وسلم) قل ھواللہ أحد,  قل أعوذ برب الفلق,اورقل أعوذ برب الناس پڑھتےاوردونوں ہتھیلیوں  کو باندھ کر ان میں پھونکتے,پھردونو ہتھیلیوں کوسروچہرہ اورجسم کے اگلے حصے سےپھیرنا شروع کرتے اورجہاں تک ممکن ہوتا جسم پرپھیرتے,اورایس آپ تین بار کرتے"(بخاری)

7- آپ   (صلى الله عليه وسلم)دائیں پہلوپرسوتے تھے,اوراپنے ہاتہ کو دائیں رخسار كے نیچےرکھ کریہ دعا پڑھتے:"اللّهم قني عذابك يوم تَبعثُ عبادك"

اے اللہ مجھے اپنے عذاب سے بچا ناجس دن تو اپنےبندوں کو اٹھائے گا. (داودو,ترمذی)

آپ  (صلى الله عليه وسلم)  نے اپنے بعض صحابہ سے فرمایاکہ جب تم اپنے بسترپرجا ؤ تو نمازکی طرح وضوکروپھراپنے دائیں پہلو پرلیٹ کریہ دعا پڑھو:"اللّهم ‘إني أسلمت نفسي إليك, ووجّهتُ وجهي إليك, وفوَّضتُ أمري إليك, وألجأت ُظهري إليك, رغبةً ورهبةً إليك, لاملجأ ولا منجىَ منك إلاإليك, آمنتُ بكتابك الذي أنزلتَ ,وبنبيك الذي أرسلتَ"

اے اللہ میں نے اپنے نفس کو تیرے تابع کردیا,   اوراپنا چہرہ تیری طرف پھیرلیا,اوراپنا کام تیرے سپردکردیا,اوراپی پشت تیری جانب کر دی, تیری طرف رغبت کرتے ہوئے اورتجھ سے ڈرتے ہوئے نہ تجھ سے پناہ کی جگہ ہے اورنہ کوئی بھاگ کرجانے کی مگرتیری طرف, میں ایمان لایا تیری کتاب پرجوتونے اتاری اورتیرے نبی پرجنہیں تونے بھیجا ہے.

(یہ دعاپڑھ کرسونےکے بعد) پھراگرتمہاری موت آئی تو فطرت (اسلام) پرآئےگی-(بخاری)

8- آپ   (صلى الله عليه وسلم)جب رات کو اٹھتے توکہتے :"اللّهم رب جبريل , وميكائيل, وإسرافيل فاطرالسموات والأرض, عالم الغيب والشهادة, أنت تحكم بين عبادك فيما كانوا فيه يختلفون, إهدني لما اختُلِف فيه من الحق بإذنك, إنك تهدي مَنْ تشاءُ إلي صراط مستقيم" (مسلم)

اے اللہ !جبریل ومیکائیل واسرافیل کے رب ,اے زمین وآسمان کی خلقت کرنے والے, حاضروغائب کا علم رکھنے والے ,توہی مختلف فیہ چیزوں میں اپنے بندوں کے درمیان فیصلہ کرتا ہے تومجھے اپنی اجازت سے ان اختلاف کردہ چیزوں میں حق کی طرف ہدایت دے,بے شک توجسے چاہتا ہے سیدھے راستے کی طرف ہدایت دیتا ہے" (مسلم)

9- جب آپ نیند سے بیدارہوتے تو کہتے :"الحمد لله الذي أحيانا بعد ما أماتنا وإليه النشور"

سب تعريفیں اس اللہ کے لئے ہے جس نے ہمیں مارنے کے بعد زندہ کیا اورہمیں اسی کی طرف پلٹ کرجانا ہے"

پھرمسواك کرتے ,اوربسا اوقات سورہ آل عمران کی آخری دس آیتوں کی تلاوت فرماتے . (متفق علیہ)

10- جب آپ (صلى الله عليه وسلم) مرغ کا بانگ سنتے تو بیدارہوتے اوراللہ کی حمد وثنا,تکبیروتہلی اوردعا کرتے تھے.

11- آپ   (صلى الله عليه وسلم)نے فرمایا کہ :"اچھے خواب اللہ کی طرف سے ہوتے ہیں اوربرے خواب شیطان کی طرف سے ہوتے ہیں, اس لئے جوشخص کوئی ناپسندیدہ خواب دیکھے تو بائیں جانب معمولی تھوک کے ساتہ پھونک ماردےاور"أعوذبالہ من الشیطن الرجیم" پڑھ لےتواسے کوئی نقصان نہیں پہنچے گا اورکسی کو اسکی خبرنہ دے, اوراگر اچھاخواب دیکھے تواسے خوشخبری سمجھے اورصرف اسی کو خبردے جس سے محبت ہو- (متفق علیہ)

نیزآپ   (صلى الله عليه وسلم)نے براخواب دیکھنے والے کو پہلو بدلنے اورنماز پڑھنے کا بھی حکم دیاہے.

__________

(1)  (زادالمعاد1/149)

منتخب کردہ تصویر

muhammad