Get Adobe Flash player

1- آپ   (صلى الله عليه وسلم)سب سے فصیح ,اورشیریں بیان تھے,ادائیگی میں سب سے تیز اوربات چیت کے اعتبارسے بہت  میٹھےتھے.

2- آپ (صلى الله عليه وسلم) لمبی خاموشی اختیارکرتے تھے صرف ضرورت کے وقت ہی بات کرتے اورلایعنی وفضول بات سے اجتناب کرتے تھے, آپ انہیں چیزوں میں گفتگوکرتے جس میں ثواب کی امید ہوتی تھی.

3- آپ  (صلى الله عليه وسلم) جامع بات کرتے تھے,آپ  (صلى الله عليه وسلم) کی بات بالکل واضح وجدا ہوتی تھی کہ شمارکرنےوالا اسکوشمارکرلے.نہ توبہت جلدی جلدی بولتے کہ اسکو یاد نہ کیا جاسکے ,اورنہ  ہی رک کرسکتہ کرکے بولتے.

4- آپ   (صلى الله عليه وسلم)اپنےخطاب اورامت کی تعلیم کیلئے بہترین اورموزوں الفاظ استعما ل کرتے تھےجوسخت مزاج اورفحش گولوگوں کے الفاظ سے بہت دور تھے.

5-آپ (صلى الله عليه وسلم) کسی اچھے لفظ کو نااہل کے لئے اورکسی ناپسندیدہ لفظ کو اچھے شخص کے لئے استعمال نہیں فرماتے تھے,چنانچہ منافق کے لئے "سیّد" اورابوجہل کے لئے "ابوالحکم" کہنے سے منع فرمایا, اور سلطان کیلئے "ملک الملوک" یا"خلیفتہ اللہ" کہنے سے منع فرمایا ہے.

6- آپ   (صلى الله عليه وسلم)نے ارشاد فرمایا کہ جس پرشیطان کا اثرہووہ اللہ کا نام لےیعنی "بسم اللہ" کہے,اورشیطان کولعن وطعن نہ کرے اوریہ نہ کہے کہ شیطان ہلاک ہویا اس جیسے کلمات.

7- آپ   (صلى الله عليه وسلم)بہترین نام پسند کرتے تھے اوریہ حکم دیا کہ آپکے پاس جب کوئی قاصد بھیجا جائے تووہ اچھی شکل اوراچھےنام والا ہو, آپ  (صلى الله عليه وسلم) ناموں سے معانی  اخذ کرتے تھے اوراسم و  مسمّی' دونوں کے درمیان ربط بتلاتے تھے.

8- آپ   (صلى الله عليه وسلم)کا ارشادہے:"اللہ کے نزدیک سب سے محبوب نام "عبداللہ" اور"عبد الرحمن" ہیں,اورسب سے سچے "حارث" اور"ھمّام" ہیں اورسب سے برے نام "حرب ومّرۃ" ہیں"(مسلم)

9- آپ (صلى الله عليه وسلم)  نے "عاصیہ" نام بدل کر"جمیلۃ" رکھدیا,اور"أصرم" کو "زرعۃ" سے بدل دیا. اورجب آپ مدینہ تشریف لائے تواسکا نام "یثرب" تھااسکوبدل کر"طیبۃ"رکھدیا.  

10- آپ  (صلى الله عليه وسلم) صحابہ کرام اورکبھی چھوٹے بچوں کوکنیت سے نوازتے تھے ,اورآپ نے اپنےبعض بیویوں کو بھی کنیت دی.

11- آپ   (صلى الله عليه وسلم)کی سنت طیبہ یہ تھی کہ  صاحب اولاد اوربےاولاد سب کوکنیت دیتے تھے اورفرماتے:"میرے نام سے اپنا نا م رکھوالبتہ میری کنیت کو نہ اختیارکرو"(متفق علیہ)

12- آپ   (صلى الله عليه وسلم)نے اس بات سےمنع فرمایا کہ "عشاء "کو چھوڑکر"عتمہ " پکاراجائے,اورانورکو"کرم"کہاجائ,اورفرمایا کہ "کرم" تو مومن کا دل ہوتا ہے.(متفق علیہ)

13- آپ   (صلى الله عليه وسلم)نے اس با ت سےمنع فرمایا ہےکہ بندہ کہے  "فلاں ستارہ یا نچھترکی وجہ سے ہم پربارش ہوئی" اور"اللہ جوچاہے اورآپ " اورغیراللہ کی قسم کھانے , اورکثرت سے قسم کھانے سے بھی منع فرمایا ہے,اوراس بات کی قسم کھانے سے بھی منع فرمایا کہ "اسنے ایساکیا تویہودی ہے" اوریہ کہ سید اپنے مملوک کو کہے"میرا بندہ اورباندی" اوراس چیزکے کہنے سے بھی منع فرمایا کہ "میرانفس خبیث ہوگیا" یا "شیطان ہلاک ہو" اور"اے اللہ اگرتوچاہے تومجھے بخش دے".

14- آپ (صلى الله عليه وسلم) نے زمانہ  , ہوا ,بخار ,اورمرغ کو گالی دینےنیزجاہلیت کی پکارلگانے سے منع فرمایا ہے جیسے کہ قبائل کی طرف پکارنا اوراسکے خاطرتعصب اختیارکرنا وغیرہ.

__________

(1)  (زادالمعاد1/175, 2/320)

منتخب کردہ تصویر

recommendation of adding Islamic books to public secondary schools' curriculum