Get Adobe Flash player

1- آپ (صلى الله عليه وسلم) لوگوں میں سب سے زیادہ اللہ کویاد کرنے والے تھے,بلکہ آپ (صلى الله عليه وسلم) کی ساری باتیں اللہ کے ذکراوراسکی فکرمیں ہوتی تھیں, آپ کی امرونہی اورامت کے لئے کسی چیزکی تشریع سب کے سب اللہ کے ذکرمیں شامل تھی,آپ کی خاموشی بھی قلبی طورپرذکرالہی کو متضمن تھی, گویاکہ آپ ہرآن, ہرحالت میں ذکرمیں مشغول رہتے تھے اورذکراللہ آپ کی سانس کے ساتہ جاری وساری رہتا, اٹھتے بیٹھتے ,چلتے پھرتے,سوارہوتے,سفروحضرہروقت اورہرحال میں آپ اللہ تعالى' کو یاد کرتے تھے.اوراسکے ذکروفکرمیں لگے رہتے تھے.

أ- صبح وشام کے ذکرکے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ

1- جب آپ صبح کرتے توکہتے :"أصبحنا على فطرة الإسلام ,وكلمة الإخلاص , ودين نبينا محمد صلى الله عليه وسلم,وملة أبينا إبراهيم حنيفا مسلماً وماكان من المشركين"(مسند احمد)

ہم نے فطرت اسلام اورکلمہ اخلاص اوراپنے نبی محمد   (صلى الله عليه وسلم)کے دین اوراپنے باب ابراہیم کی ملت پرصبح کی جو یکطرفہ خالص مسلمان تھے اورمشرکوں میں سے نہیں تھے.(مسند احمد)

اورفرماتے :"اللهم بك أصبحنا وبك أمسينا, وبك نحيا وبك نموت , وإليك النشور" (ابوداود,ترمذى, ابن ماجه)

اے اللہ تیرے نام کے ساتہ ہم نے صبح وشام کی , اورتیرے نام کے ساتہ ہم زندہ ہیں اورمریں گے,اورتیری طرف ہی ہمیں لوٹ کرجاناہے.(ابوداود,ترمذی,ابن ماجہ)

اوركہتے :"جب تم میں سے کو ئی صبح کرے تو کہے:"أصبحنا وأصبح الملك لله رب العالمين, اللّهم إني أسئلك خيرهذا اليومِ فتحه ونصره ونوره وبركته وهدايته, وأعوذبك من شرِّما فيه وشرمابعده,ثم إذاأمسى ,فليقل مثل َذالك"(ابوداود)  

ہم نے صبح کی اورکائنات نے صبح کی اللہ رب العالمین کے لئے,اے اللہ!میں تجھ سے اس دن کی خیر,اسکی فتح ونصرت,اسکے نوروبرکت ارواسکی ہدایت کا سوال کرتا ہوں, اوراس دن کے شراوراسکے بعد والے دنوں کے شرسے تیری پناہ مانگتا ہوں-

پھرشام ہو تویہی دعا پڑھے, ( ابوداود)

2- سيدالإستغفاركے بارے میں کہا کہ بندہ یوں کہے :"أللهم أنت ربي, لا اله الا أنت خلقتَني وأنا عبدك, وأنا على عهدك ووعدك مااستطعتُ,أعوذب من شرما صنعتُ, أبوءلك بنعمتك علىَّ,وأبوء بذنبي, فاغفرلي, إنه لا يغفرالذنوب إلا أنت"

اے اللہ توہی میرارب ہے تیرے علاوہ کوئی سچی عبادت کے لائق نہیں تونے مجھے پیدا کیا,اورمیں تیرا بندہ ہوں اورمیں تیرے عہد اوروعدے پر(قائم) ہوں جس قدرطاقت رکھتا ہوں ,میں نے جوکچہ کیا اسکے شرسے تیری پناہ چاہتاہوں, اپنے آپ پرتیری نعمت کا اقرارکرتا ہوں ,اوراپنے گناہ کا اعتراف کرتا ہوں پس مجھے بخش دے کیونکہ تیرے سواکوئی گناہوں کونہیں بخش سکتا –

جس نے اسکو ایمان ویقین کے ساتہ صبح کہا پھراسی دن اسکا انتقال ہوگیا, توجنت میں داخل ہوگا, اورجس نے ایمان ویقین کے ساتہ شام کوکہا اوراسی رات انتقال کرگیا تو جنت میں داخل ہوگا,(بخاری)

3- آپ   (صلى الله عليه وسلم)نے فرمایا کہ جس نے دن میں صبح کے وقت یہ  دعا سومرتبہ پڑھی:

"لا اله الا الله وحده لاشريك له ,له الملك وله الحمد وهوعلى كل شيئ قدير" الله كے علاوہ کوئی برحق معبود نہیں وہ تنہا ہے اسکا کوئی شریک نہیں , اسی کےلئےبادشاہت ہے اوراسی کے لیے ہرطرح کی حمد ہے اوروہ ہرچیزپرقادرہے"

تواس کو اسماعیل علیہ السلام کی اولا د میں سے دس گردن آزاد کرنے کے برابرثواب ملے گا,اوراس کے سوثواب لکھے جائیں گے,اورسوگناہ مٹائے جائیں گے,اوراس دن شام تک وہ شیطان سے محفوظ رھے گا, اوراس سے بڑہ کر بہتر کوئی عمل لانے والا نہ ہوگا مگروہ شخص جو اس عمل کو اس سے زیادہ کرے. (متفق علیہ)

4- آپ   (صلى الله عليه وسلم)صبح وشام کویہ دعا بھی پڑھتے تھے:"اللّهم إني أسئلك العافية في الدنيا والآخرة, اللّهم إني اسئلك العفو والعافية في ديني ودنياي وأهلي ومالى, اللّهم استرعوراتي, وآمِنْ روعاتي ,اللّهم احفظني من بين يديّ ومن خلفي, وعن يميني وعن شمالى, ومن فوقي, وأعوذ بعظمتك أن أغتال من تحتي" (ابوداود , ابن ماجه)

اے اللہ!میں تجہ سے دنیا اورآخرت میں عافیت کا سوال کرتا ہوں ,اے اللہ!میں اپنے دین اپنی دنیا اپنے اہل اورمال میں تجہ سے معافی اورعافیت کا سوال کرتا ہوں ,اے اللہ! میرے عیوب پرپردہ    ڈالدے,اورمجھ گھبراہٹوں سے امن میں رکہ, اے اللہ! میرے سامنے سے, میرے پیچھےسے, میرے دائیں سے اورمیرے بائیں سے اورمیرے اوپرسے میری حفاظت کر,اوراس بات سے میں تیری عظمت کي پنا ہ چاہتاہوں کہ اچانک اپنے نیچے سے ہلاک کیا جاؤں- (ابوداود, ابن ماجہ)

5- آپ   (صلى الله عليه وسلم)فرماتے تھے کہ جو بھی بندہ صبح وشام ہرروزیہ دعا تین بارپڑھے :"بسم الله الذي لا يضرمع اسمه شيء  في الأرض ولا في السماء وهو السميع العليم" (د,ت ,جه) اللہ کے نام کے ساتہ جسکے نام کے ساتہ زمین وآسمان کی کوئی چیزنقصان نہیں پہنچاتی اوروہ سننے والا اورجاننے والا ہے"

تو اسے کوئی چیزنقصان نہیں پہنچائے گی, (داود ,ترمذی ,ابن ماجہ)

6- ابوبکررضی اللہ عنہ نے آپ   (صلى الله عليه وسلم) سے کہا کہ مجھے کچہ ایسی چیز بتائیں جوصبح وشام پڑھتا رہوں توآپ نے کہا کہو:"اللّهم فاطرالسموات والأض, عالم الغيب والشهادة, ربَّ كل شي ءِ ومليكَه ومالكه, أشهدأن لا إله إلا أنت,أعو ذبك من شرنفسي, ومن شرالشيطان وشِركِه, وأن أقترف على نفسي سوءاً أو أجرّه إلي مسلم " . قال:قُلْها إذا أصبحت وإذا أمسيتَ وإذا أخذتَ مضجعْكَ" (داود,ترمذى)

اے آسمانوں وزمین کے خالق , غیب وحاضرکو جاننے والے, ہرچیزکے پرور دگاراورمالک ! میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سواکو ئی سچا معبود نہیں , ,اورمیں اپنے نفس کے شراورشیطان کے شراوراسکے شرک سے تیری پناہ چاہتاہوں, اوراس بات سے بھی کہ میں اپنے نفس پربرائی کا ارتکاب کروں یا مسلم سے برائی کروں.

آپ   (صلى الله عليه وسلم)نے کہا :"اسکو تم صبح اورشام کے وقت اوررات کو بستر پر جانے  کے وقت پڑھو" (داود,ترمذی)

ب- گھرمیں داخل ہونے اوراس سےنکلنے کے ذكر  کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ(2):

1- آپ   (صلى الله عليه وسلم)جب گھرسے باہر نکلتے توکہتے :"بسم الله توكلتُ على الله, الّلهم إني أعوذبك أن أضِلَّ ,أوأُضَلَّ, أوأزِلَّ أو أُزَلَّ, أوأَظلمَ أوأُظلَمَ, أوأجهل َ أويُجهل علىَّ "(ترمذی ,نسائی وابن ماجه)

اے اللہ میں تیری پناہ چاہتاہوں اس بات سے کہ گمراہ ہوجاؤں یا مجھےگمراہ کردیا جائے, یاپھسل جاؤں یا مجھےپھسلایا جائے,یا کسی پرظلم کروں یا مجہ پرظلم کیا جائے,یا میں کسی پرجہالت کروں یا کوئی مجہ پرجہالت کرے- (ترمذی, نسائی, ابن ماجہ)

2- آپ   (صلى الله عليه وسلم)نے فرمایا جس نے گھرسے نکلتے وقت یہ دعا پڑھی :" بسم الله توكلت على الله , ولا حول ولا قوة إلا بالله" الله كے نام کےساتہ ,میں نے اللہ پر توکل کیا, اللہ کی مدد کے بغیرنہ کسی چیزسے بچنے کی طاقت ہے نہ کچہ  کرنے کی  

تواس سے کہا جاتا ہے :"توہدایت پاگیا اوراللہ تیرے لئے کافی ہوگیا, اور نجات پا گیا", اورشیطان اس سےدورہوجاتاہے:"(اود, ترمذی)

3- آپ   (صلى الله عليه وسلم)جب فجرکے لئے نکلتے توکہتے :"اللّهم اجعل في قلبي نورا, واجعل في سمعي نورا, واجعل في بصري نورا, واجعل من خلفي نورا, ومن أمامي نورا, واجعل من فوقي نورا, واجعل من تحتي نورا, اللّهم اعظِمْ لي نورا" (متفق عليه)

اے اللہ میرے دل میں نوربنادے , ,اورمیرے کانوں میں نوربنادے, اورمیری آنکھوں میں نوربنادے, اورمیرے آگے اورپیچھے,  میرے اوپراور نیچے نور بنادے, اے اللہ میرے لئے نورکوزیادہ کردے.(مفق علیہ)

4- آپ   (صلى الله عليه وسلم)نے فرمایا:کہ جب آدمی اپنے گھرمیں داخل ہوتویہ دعا پڑھے:"اللّهم إني أسئلك خيرالمولجِ وخير المخرج , بسم الله ولَجْنا وعلى الله ربنا توكلنا "(داود) اے اللہ !میں تجہ سے بہتردخول اورخروج کا سوال کرتا ہوں ,اللہ کے نام کے ساتہ ہم داخل ہوئے اللہ کے نام کے ساتہ نکلے, اوراپنے رب ہی پرہم نے بھروسہ کیا.

پھراپنے اہل کوسلام کہے.(ابوداود )

ج- مسجد میں داخل ہونے اورنکلنے کے ذکرکے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ(3)

1- جب آپ   (صلى الله عليه وسلم)مسجد میں داخل ہوتے توفرماتے :"أعوذبالله العظيم , وبوجهه الكريم, وسلطانه القديم من الشيطان الرجيم"

میں عظمت والے رب کی , اوراس کے کریم چہرے کی اورقدیم سلطنت کی پناہ چاہتاہوں, مردود شیطان سے" آپ نے فرمایا جب بندہ اسے پڑھتا ہے توشیطان کہتا ہے :"آج وہ پورا دن مجہ سے محفوظ ہوگیا" (داود)

2- آپ   (صلى الله عليه وسلم)نے فرمایا ہے کہ جب تم میں سے کوئی مسجد میں داخل ہونا چاہے تو نبی پاک       (صلى الله عليه وسلم) پر درود وسلام پڑھنے کے بعد کہے :"اللّهم افتح لي أبواب رحمتك "  اے اللہ تو مجھ پر اپنی رحمت کے درواوزں کو کھول دے"

اورجب نكلے تو کہے :"اللّهم إني اسئلك من فضلك" اے اللہ میں تجہ سےتيرے فضل کا سوال کرتا ہوں" (داود, ابن ماجہ)

د- نیا چاند دیکھتے وقت دعا کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ(4):

آپ   (صلى الله عليه وسلم)جب نیاچاند دیکھتے تو فرماتے :"اللّهم أهله علينا بالأمن والإيمان ,والسّلامة والإسلام , ربي وربك  الله " (ت)اے اللہ اسکو امن وایمان سلامتی واسلام کے ساتہ ہم پرطلوع کر, (اے چاند)میرااورتیررب اللہ  ہے" (ترمذی)

ھ-  جماہی اورچھینک کے وقت ذکرکے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ(5):

1- آپ   (صلى الله عليه وسلم)نے فرمایا ہے :" بے شک اللہ تعالى چھینک کو پسند فرماتا ہے,اورجمائی کو ناپسند کرتا ہے, لہذا جب تم میں سے کسی کو چھینک آئے   اورالحمدللہ کہے تو ہرسننے والے مسلمان پرواجب ہے کہ اسکے جواب می"يرحمك الله"  الله تم پررحم فرمائے کہے.

اورجما ہی تویہ شیطان کی طرف سے ہوتی ہے,لہذا جب تم میں سے کسی کو جمائی آئے تو اسکو بقدراستطاعت روکنے کی کوشش کرے,اسلئے کہ جب تم میں سے کوئی جمائی لیتا ہے تو شیطان اس پرہنستا ہے" (بخاری) .

2- آپ   (صلى الله عليه وسلم)چھینک کے وقت اپنے ہاتہ یا کپڑے کو منہ پررکھ لیتے  ,اورآوازپست کرلیتے تھے.(داود ,ترمذی)

3- جب آپ (صلى الله عليه وسلم) کوچھینک آتی تو  کہا جاتا "یرحمک اللہ " توآپ اسکے جواب میں فرماتے :"يرحمنا الله وإياكم ,ويغفرلنا ولكم" الله  ہم پراورتم پررحم فرمائے اورہماری اورتمہاری مغفرت فرمائے"

4- آپ   (صلى الله عليه وسلم)فرماتےکہ :" جب تم میں سے کسی کو چھینک آئے تواللہ کی حمد بیان کرے اوراسکے جواب میں اسکا بھائی یا ساتھی "یرحمک اللہ کہے,پھرچھینکنےولا یرحمک اللہ" کے جواب میں "یهديكم الله ويصلح بالكم "(الله تمهیں ہدایت نصیب کرے اورتمہاری حالت کودرست کرے) کہے"(بخاری)

5- آپ   (صلى الله عليه وسلم)نے فرمایا کہ :"جب تم میں سے کسی کو چھینک آئے اورالحمدللہ کہے تو اسکا جواب دو,اگروہ اللہ کی تعریف نہ کرے تو اسکے چھینک  کا جواب مت دو" (مسلم)  آپ   (صلى الله عليه وسلم) تین سے زیادہ بارچھینکنے پرجواب نہ دیتے بلکہ فرماتے کہ :"يہ زکام کیوجہ سے ہے" (مسلم)

6- آپ   (صلى الله عليه وسلم)سے ثابت ہےکہ :"يهودآپکے پاس آکراس امید سے چھینکتے تھے کہ آپ ان کے لیے رحمت کی دعا فرمائیں, مگرآپ   (صلى الله عليه وسلم) فرماتے "یھد یکم اللہ ویصلح بالکم" اللہ تمہیں ہدایت دے اورتمہاری حالت کودرست فرمائے"(ترمذی)

و - بیماری میں مبتلا شخص کو دیکھ کردعا پڑھنے کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ(6)

آپ   (صلى الله عليه وسلم)کا ارشاد ہے کہ حب تم میں سے کوئی کسی بیماری میں مبتلا شخص کودیکھے تو کہے :"الحمد الله الذي عافاني مما ابتلاك به وفضَّلني على كثير ممن خلق تفضيلاًَ" ہرقسم کی تعریف اس رب کے لئے جسنے مجھے تمہارے اس مرض سے عافیت بخشی اوربہتوں پرمجھے فضیلت بخشی. تواسکو وہ مرض کبھی نہ لاحق ہوگا"(ابوداود,ترذی)

ز- مرغ کی بانگ دینے اورگدھے کےہینکنے کے وقت دعا پڑھنےکے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ(7)

آپ   (صلى الله عليه وسلم)نے امت کویہ حکم دیا کہ جب وہ گدھے کے رینکنے کی آوازسنیں تو شیطا ن مردود سے اللہ کی پناہ طلب کریں,اورجب مرغ کی بانگ سنیں تو اللہ رب العزت سے اسکا فضل طلب کریں"(متفق علیہ)

ح- غصّہ کے وقت دعا پڑھنےکے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ(8) :

آپ   (صلى الله عليه وسلم)غصہ کے وقت لوگوں کو وضوء کرنے کا حکم دیتے , اوراگرکھڑا ہواہے توبیٹھ جانے کا حکم دیتے,اوراگربیٹھ ہوا ہے تولیٹ جائے, اورمردودشیطان سے رب کی پنا ہ طلب کرے.

_____________________________________________

(1) (زادالمعاد 2/232)

(2)  (زادالمعاد 2/235)
(3)   (زادالمعاد 2/ 236)
(4)  زادالمعاد (2/361)
(5)  زادالمعاد( 2/371’397)
(6)  (زادالمعاد 2/417)
(7)  (زادالمعاد2/426)
(8)  (زادالمعاد2/423)

منتخب کردہ تصویر