Get Adobe Flash player

1- آپ   (صلى الله عليه وسلم)کثرت سے خوشبواستعمال کرتے اوراس کوپسند فرماتے تھے,اورکبھی خوشبوکو لوٹاتے نہ تھے, آپ کے نزدیک سب سے پسندیدہ خوشبو مشک(کستوری) کی تھی.

2- آپ  (صلى الله عليه وسلم) مسواک کوبہت پسند فرماتے تھے, افطاروروزے کی حالت میں بھی مسواک کرتے تھے, نیزنیند سے بیدارہوتے وقت, گھرمیں داخل ہوتے وقت اور نمازکے لئے مسواک کرتے تھے.

3- آپ   (صلى الله عليه وسلم)سرمہ استعمال کرتے تھے اورفرماتے :"تمہارے سرموں میں سب سے بہتر  سرمہ اثمد کا ہے,کیونکہ آنکھوں کو صاف کرتا ,اوربالوں کو اگاتا ہے" (داواد,ابن ماجہ)

4- آپ   (صلى الله عليه وسلم)کبھی خود کنگھی کرتے, کبھی آپ کی بیوی عائشہ رضی اللہ عنہا کنگھی کردیتی تھیں.

آپ   (صلى الله عليه وسلم)یا توپورے بال کو مونڈاتے یا پورے بال کوچھوڑدیتے تھے,

5- آپ   (صلى الله عليه وسلم)سے اپنے بالوں کا حلق کرانا  صرف حج وعمرہ کے موقع پر ہی ثابت ہے.آپ کے بال جُمّہ سے بڑے اوروفرہ سے چھوٹے ہوتے تھے , اورجمہ کابال آپ   (صلى الله عليه وسلم)کے دونوں کانوں کے لَو تک پہنچتا تھا.

(جُمّہ)  سرکےبال جب کندھوں تک پہنچ جائیں (وفرہ) کانوں تک لمبے بال کوکہتے ہیں (لمّۃ) جوکان کی لَوسے کچھ نیچے لٹک جائے .

6- آپ   (صلى الله عليه وسلم)قزع (بعض سرکا حلق کرانےاوربعض کوچھوڑدینے) سے منع فرماتے تھے.

7- آپ   (صلى الله عليه وسلم)فرماتے :"مشرکوں کی مخالفت کرو, داڑھیوں کو بڑھاؤاورمونچھوں کو گھٹاؤ"(متفق علیہ)

8- آپ   (صلى الله عليه وسلم)لباس میں سے جو کچہ میسّرہوتا اسکو پہنتے,کبھی اون , توکبھی روئی یاکپاس,اورکبھی کتان(السی کے پودےسے بنا ہواکپڑا) پہنتے تھے, آپ  (صلى الله عليه وسلم) کی سب سے پسندیدہ لباس قمیص تھی.

9- آپ  (صلى الله عليه وسلم)یمنی دھاری دارچادر,اور سبزچادربھی پہنتے تھے.اور جبہ , تنگ آستین قبا, پائجامہ , تہبند,چادر, موزے ,جوتے اورپگڑی بھی پھنتے تھے.

10- آپ (صلى الله عليه وسلم) پگڑی کوتھوڑی کے نیچےسےباندھتے تھے اوراسکی چوٹی کو کبھی پیچھے ڈالدیتے اورکبھی نہ ڈالتے . (حنک=تالو,نیچےکا جبڑا,تھوڑی کےنیچے کے حصہ) کو کہتے ہیں.

11- آپ (صلى الله عليه وسلم) نے کالا لباس بھی پہنا, اورسرخ حلہ(تہبند وچادر) کو بھی استعمال کیا.

12- آپ (صلى الله عليه وسلم)  چاندی کی انگوٹھی پہنتے ,اوراسکے نگینہ کو ہتھیلی کے اندرونی طرف کرلیتے تھے.

13- آپ (صلى الله عليه وسلم) جب کوئی نیا کپڑا پہنتے تواسکا نام لیتے اوریہ دعا پڑھتے :"اللّهم أنتَ كسوتَني هذا القميص أوالسراويل أوالرداء, أوالعمامة,أسأ لك خيرَه وخيرما صُنِع له, وأعوذ بك من شره وشرما صُنِع له"

اےاللہ تونے ہی اس قمیص یا پائجامہ یا چادریا پگڑی کو پہنایا,میں تجہ سے اسکی بھلائی ,اورجس چیزکے لئے بنایا گیا ہے اسکی بھلائی طلب کرتا ہوں - اوراسکی برائی سے اورجس چیزکے لئے بنایا گیا ہے اسکی برائی سے تیری پناہ چاہتا ہوں"(داود,ترمذی)

14- آپ   (صلى الله عليه وسلم)قمیص کودائیں جانب سے پہنتے تھے.

15- آپ (صلى الله عليه وسلم)کنگھی کرنے,جوتا پہننے ,وضوءیاطہارت حاصل کرنے اورکسی چیزکولینے یا دینے میں دائیں جانب سے شروع کرناپسند فرماتے تھے.

16- چھینک آتے وقت آپ   (صلى الله عليه وسلم)اپنے ہاتہ  یا کپڑے کو منہ پررکھ لیتے تھے اورآوازکو پست کرلیتے تھے.   

17- آپ   (صلى الله عليه وسلم)  پردہ نشین دوشیزہ  سے بھی زیادہ شرم کرنے والے تھے.

18- آپ   (صلى الله عليه وسلم)ہنسی والى باتوں پرہنستے بھی تھے.البتہ آپکی زیادہ ترہنسی مسکراہٹ ہوتی تھی.آپ (صلى الله عليه وسلم) جب زیادہ ہنستے تو آپ کے  داڑھ  کے دانت ظاہرہوجاتے تھے,آپ   (صلى الله عليه وسلم)کارونا بھی ہنسی ہی کی طرح تھا جسطرح آپ قہقہ وٹھٹھا لگاکرنہ ہنستےاسی طرح دھاڑو سسکیاں لے کرنہ روتے ,البتہ آپ کی آنکھوں سے آنسوجاری رھتے اوراورآپ کے سینے سے (رونے) کی آوازسنائی دیتی تھی.

__________

(1)  (زادالمعاد1/167)


منتخب کردہ تصویر

(لطفه صلى الله عليه وسلم)