Get Adobe Flash player

1- آپ (صلى الله عليه وسلم) چلتے توآگے کی طرف جھک کرچلتےتھے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کسی بلندی سے اتررہے ہوں,آپ لوگوں میں سب سےبہتر,پرسکون اورتیزچلنےوالے تھے.

2- کبھی آپ  (صلى الله عليه وسلم) ننگے پیر چلتے توکبھی جوتوں میں چلتےتھے.

3- آپ   (صلى الله عليه وسلم)اونٹ ,گھوڑے, خچراورگدھے  پر  سوار ہوتے تھے, کبھی آپ بغیرزین کے گھوڑے پرسوارہوتے توکبھی زین کے ساتہ سوار ہوتے تھے.اورآپ اپنے پیچھے اورآگے لوگوں کوبٹھا لیتے تھے.

4- آپ   (صلى الله عليه وسلم)زمین ,چٹائی اوربسترپربیٹھتے تھے.

5- آپ   (صلى الله عليه وسلم)تکیہ پر ٹیک لگایا کرتے تھے کبھی   دائیں پہلوپر توکبھی  بائیں .

6-  آپ (صلى الله عليه وسلم) قرفصاء (اکڑوں (بیٹھتے تھے ,اورکبھی آپ  چت لیٹتے تھے, اوربسا اوقات ایک پیرکو دوسرے پرپررکھ لیتے تھے ,  اور کبھی کمزوری کی وجہ سے  ضرروت پڑنے پرصحابہ کرام پرٹیک لگالیتے تھے .

7- آپ (صلى الله عليه وسلم) نے دھوپ اورسایہ کے درمیان بیٹھنے سے منع فرمایا ہے.

8- آپ   (صلى الله عليه وسلم)کسی مجلس میں بیٹھنے والوں کواللہ کا ذکرنہ کرنے پرناپسندکرتے تھے,اورفرماتے:"جكسی مجلس میں بیٹھے  اوراللہ کا اسمیں ذکرنہ کرے  تو اللہ کی طرف سے اسکو حسرت ہوگی00"(ابوداود) التِرۃ: حسرت کوکہتے ہیں

9- آپ   (صلى الله عليه وسلم)نے فرمایا :"جوشخص کسی مجلس میں بیٹھے اور اس میں بہت  لغوکا ارتکاب کرے تومجلس سے اٹھنے سے پہلے یہ دعا پڑھ لے :"سبحانك اللّهم وبحمدك أشهد أن لا إله إلا أنت,أستغفرك وأتوب إليك"

اے اللہ توپاک ہے اوراپنی حمد کے ساتہ – میں شہادت دیتا ہوں کہ تیرے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں,میں تجہ سےبخشش مانگتا ہوں اورتیری طرف توبہ کرتا ہوں"

تواس سے جوکچہ مجلس میں گنا ہ صادرہوئی ہوگی اسکے لئے کفارہ ہوجائےگی. (ابوداود,ترمذی).

__________

(1)  (زادالمعاد1/161)


منتخب کردہ تصویر

两性人的继承权